Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول دو خواتین ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول دو خواتین ہلاک

حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) نارسنگی سرور نگر اور حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 45 سالہ شاہین بیگم جو نارسنگی علاقہ کے ساکن شیخ محمد کی بیوی تھی 18 جولائی کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق گذشتہ سڑک حادثہ میں زخمی حاملہ خاتون وینکٹ رمنی کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ یہ خاتون حیات نگر علاقہ کے ساکن ویرا بھدرم کی بیوی تھی جو گذشتہ روز سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ اس وقت اس خاتون کے مادر رحم میں موجودہ بچہ فوت ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات خاتون فوت ہوگئی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ چیتنیہ اور 25 سالہ سریناتھ ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ جو اپنے ساتھی کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہو رہے تھے کہ ان کی کار دلسکھ نگر کے علاقہ میں میٹرو ریل کے پلر سے ٹکرا گئی اس حادثہ میں چیتنیہ برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اس کا ساتھی علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق یہ لوگ مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں تھے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT