Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول طالبہ ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول طالبہ ہلاک

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم آمنگل اور لمباراسی پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک طالبہ ہلاک ہوگئی ۔ ابراہیم پٹنم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 2 ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ سری ندھی اور رمیش جس کی عمر تقریباً 24 سال بتائی گئی ہے ۔ موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔ ان کے ہمراہ سریندھی کی ساتھی 19 سالہ نہاریکھا بھی موٹر سائیکل پر موجود تھی ۔ تینوں موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران سریندھی اور رمیش فوت ہوگئے ۔ جبکہ نہاریکا شدید زخمی بتائی گئی ہے ۔ متوفی لڑکی بی ٹیک کی طالبہ اور نارائن گوڑہ علاقہ کے ساکن مدھو سدن کی بیٹی تھی ۔ جبکہ رمیش پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ لمباراسی پیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ خواجہ شیخ معین الدین جو چودھری پلی علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے لاری ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص 20 ڈسمبر کے دن لاری الٹ جانے کے سبب پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ آمنگل پولیس کے مطابق 32 سالہ شخص مرلی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ آمنگل علاقہ کے ساکن سائیلو کا بیٹا تھا جو اپنے ساتھی سدھاکر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ قومی شاہراہ نمبر 65 پر ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران مرلی فوت ہوگیا اور اس کا ساتھی زخمی بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT