Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول کمسن طالب علم ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول کمسن طالب علم ہلاک

حیدرآباد /28 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک کمسن طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 15 سلہ عمیر فیصل بن سعیدجو مہدی پٹنم علاقہ کے ساکن فیصل عمیر کا بیٹا تھا۔ فیصل اپنے ساتھی سلطان محمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ٹولی چوکی شاہ غوث ہوٹل کے قریب حادثہ پیش آیا ۔ فیصل کی موٹر سائیکل سڑک کے کنارے موجود ایک کار سے ٹکرا گئی اور دونوں ساتھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران فیصل رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ ہریش راملو جو ضلع نلگنڈہ کا ساکن کل اپنی موٹر سائیکل پر حیات نگر کے علاقہ سے گذر رہاتھا کہ ماونٹ اوپیرا کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا ایک لاری سے اس شخص کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی اور وہ شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ چندرا نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ انیل کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم لنگم پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران رات دیر گئے موت واقع ہوگئی ۔ کنچن باغ پولیس کے مطاق 40 سالہ مدھو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بالاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 19 ڈسمبر کو موٹر سائیکل پر روانگی کے دوران دوسری موٹر سائیکل کی ٹکر سے مدھو شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT