Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول کمسن طالب علم ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول کمسن طالب علم ہلاک

حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد وسائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک کمسن طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 30 سالہ نوین کمار جو پیشہ سے مزدور بوئن پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شحص علاقہ تاڑبن میں سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 22 سالہ بالاکرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم شاہ میر پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل شام یہ شخص اپنے ساتھیوں کے ہراہ موٹر سائیکل پرجارہا تھا کہ موٹر سائیکل ڈیوائڈر سے ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں بالاکرشنا فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 9 سالہ ششی کانت جو گوکل پلاٹس میاںپور میں رہتا تھا ۔ تیسری کلاس کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا اپنے مکان کے قریب پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 64 سالہ منھیلا جو ایک آٹے کی مل میں نگرانکار مادھاپور میں رہتا تھا 21 مارچ چہل قدمی کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT