سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

   

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 42 سالہ محمد سردار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 27 سالہ شخص بالراج جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے دوسری موٹر سائیکل ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 50 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ شخص پنٹایا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ عبداللہ پور میٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔