Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /13 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبر آباد میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ راجیندر نگر پولیس کے بموجب 35 سالہ پی سرینواس آج راجیندر نگر کے علاقے سے اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پلر نمبر 180 کے قریب ایک تیز رفتار انووا کار نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں سرینواس برسرموقع ہلاک ہوگیا اور راجیندر نگر پولیس نے جائے حادثہ پر پہونچکر متوفی کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سرینواس ساکن ستیہ نگر کشن باغ ، بینگلس کی دوکان چلاتا تھا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 40 سالہ جی ایلیش ساکن ایرہ گڈہ جو /8 مارچ کو مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر دیدی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ ایلیش کو دواخانہ عثمانیہ شریک کیا گیا تھا اور کل رات وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ مادھا پور پولیس کے بموجب 60 سالہ ایم جنگیا ساکن ایاپا سوسائیٹی کل رات تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جنگیا سڑک عبور کررہا تھا کہ واٹر ٹینکر نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا جس کے نتیجہ میں پولیس مادھا پور نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ میاں پور پولیس کے بموجب 49 سالہ اے ملیا ساکن وجئے درگا نگر باچو پلی /9 مارچ کو آر ٹی سی بس سے اترنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے گاندھی ہاسپٹل شریک کیا گیا تھا ۔ اور وہ دوران علاج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT