Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /19 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 39 سالہ عبدالقادر جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر ضلع ورنگل کامتوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص مادھاپور کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا ۔ دو ساتھی ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے اور عبدالقادر اپنے ساتھی راجو نامی شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا ۔ راجو موٹر سایئکل چلا رہا تھا ۔ رات دیر ایک موٹر سائیکل سے ان کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی اور دونوں موٹر سائیکل سے گر پڑے اس دوران پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈی سی ایم نے عبدالقادر کو اپنی زد میں لے لیا جو شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ بنجارہ ہلم پولیس کے مطابق 26 سالہ محمد حسین جو ایس آر ٹی علاقہ کا تھا تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ یو این ایف سی چوراہے کے قریب ٹہرا ہوا تھا کہ ایک تیز رفتار آٹو کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 21 سالہ کانتی ریڈی طالب علم میاں پور علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل شام موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے شدید زخمی ہوکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 60 سالہ پانڈو دیگری گڈہ نارسنگی علاقہ کا ساکن ترکاری کی خریداری کیلئے اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ رانی جو جیڈی میٹلہ علاقہ کے ساکن راجہ کی بیوی  پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ یہ خاتون کل ڈیوٹی سے واپس ہو رہی تھی اور ای ایس آئی بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھی کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ بیگم پیٹ میں35 سالہ اشوک جو پیشہ سے خانگی ملازم بالمرائی علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر ایس بی ایچ چوراہے سے گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT