Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 45 سالہ یادایا جو لنگر حوض علاقہ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کل رات یہ شخص موٹر سائیکل پر تارامتی بارہ دری کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 55 سالہ شخص سوریہ پرکاش سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ یہ شخص ایرپورٹ ملازم اور سعیدآباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ آج موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ یاچارم پولیس کے مطابق 45 سالہ خاتون انڈالو جو یاچارم علاقہ کے ساکن انجیا کی بیوی تھی ۔ 12 جولائی کو خاتون آٹو میں سفر کر رہی تھی کہ آٹو اُلٹ گیا اور شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 38 سالہ شیواپرساد جو پیشہ سے خانگی ملازمت تکو گوڑہ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص اپنی کار میں حیدرآباد سے وقارآباد کی جانب جارہا تھا کہ توکوگوڑہ کے علاقہ میں مخالف سمت کی کارتصادم پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی شیوا پرساد فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 45 سالہ آر راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم گھٹکیسر میں رہتا تھا ۔ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ دوسری موٹر سائیکل سے تصادم پیش آیا اور اس حادثہ میں یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 19سالہ گنیش کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ گنیش حبشی گوڑہ علاقہ کے ساکن مہادیو کا بیٹا  جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT