Sunday , June 25 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔/3مارچ، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 35سالہ ناگیش ہلاک ہوگیا جو پوچم پلی علاقہ کا ساکن تھا۔ یہ شخص پیشہ سے ڈرائیور آج صبح اپنی موٹر سیکل پر ٹاٹا سنگارم علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ایک ویان کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 45سالہ شخص سینو جو پیشہ سے باورچی تھا ۔ یہ شخص یکم مارچ کو موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نارسنگی کے علاقہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل فوت ہوگیا۔ کندرگ پولیس کے مطابق 30 سالہ راجہ پورم یادیا عرف ڈیویڈ جو پیشہ سے کسان پرگی وقارآباد کا ساکن بتایا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک ٹاٹا سومو گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 54سالہ وینکٹیشورراؤ جو چودھری گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا کل شام سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 60 سالہ پرکاش جو پیشہ سے خانگی ملازم، بیگم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا، سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق رکماں نامی خاتون جس کی عمر 50سال بتائی گئی ہے گذشتہ ماہ ایک حادثہ میں اس وقت زخمی ہوگئی تھی جو سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT