Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول کمسن طالبہ ہلاک

سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول کمسن طالبہ ہلاک

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول کمسن طالبہ ہلاک ہوگئی ۔ چندا نگر پولیس کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹی دونوں ہلاک ہوگئے ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ کامیشور راؤ جو بابل ریڈی کالونی کا ساکن اس کی 5 سالہ کمسن لڑکی نکشترا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پانی کے ٹینکر پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ بیٹی برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 18 سالہ بھومیش جو کرمن گھاٹ کے علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ روز ونستھلی پورم کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ اس کا ایک ساتھی مہیش برسر موقع ہلاک ہوگیا اور بھومیش اور شیوانامی دو ساتھی زخمی ہوگئے تھے ۔ علاج کے دوران آج بھومیش فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق ایک 72 سالہ ضعیف شخص جو 18 اپریل کو سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 36 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے ڈرائیور جواہر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص ایک گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 45 سالہ نریندر جو پیشہ سے تاجر جلیل گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ ایک تیز رفتار کار کی زد میںآکر نریندر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT