Wednesday , May 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 22 سالہ پریم کمار جو خییات آباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ طالب علم تھا یہ طالب علم خیریت آباد کے ایک ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ جو کڑپہ ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ 10 مارچ کے دن یہ شخص اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر نکلس روڈ سے گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ چوٹ اپل پولیس کے مطابق 31 سالہ راجو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ 12 مارچ کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار بے قابو لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کارخانہ پولیس کے مطابق 54 سالہ لنگایا جو عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ہوٹل ملازم بتایا گیا ہے ۔ آج یہ شخص ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 63 سالہ پرشوتم 13 مارچ کے دن پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر زخمی پرشوتم علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ یہ شخص اندرا نگر بنجارہ ہلز علاقہ کا ساکن تھا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق ایک 60 سالہ شخص نرسیا جو ناگول علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل آٹو میں سفر کر رہا تھا کہ آٹو الٹ جانے کے سبب یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 60 سالہ کمار جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ ایم ایس مقطعہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شحص گذشتہ ماہ پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT