Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثات میں کرناٹک چوتھے نمبر پر

سڑک حادثات میں کرناٹک چوتھے نمبر پر

بنگلورو۔23پریل : ملک میں سڑک حادثات کے سبب روزانہ چار سو افراد ہلاک ہوتے ہیں اور اس فہرست میں کرناٹک کو چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔ 2015 کے دوران پیش آئے حادثات میں 1.46 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور روزانہ حادثوں میں چارسو افراد کی ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ ہر تین منٹ میں ایک حادثہ پیش آتا ہے۔ مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ سڑک حادثات اترپر دیش، تملناڈو ، مہاراشٹرا ، کرناٹک اور راجستھان میں پیش آئے ہیں۔ بڑے بڑے حادثات کی تعداد میں جہاں کمی واقع ہوئی ہے، وہیں معمولی حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔ چھوٹی ریاستوں اور مرکزی انتظامیہ والی ریاستوں میں حادثات کی تعداد کافی کم ریکارڈ ہوئی ہے۔قومی راجدھانی دہلی ، پنجاب ، ہریانہ اور آسام سمیت دیگر ریاستوں میں حادثات کی تعداد کم ہوئی ہے، مگر بڑی ریاستوں میں حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ 2015 کے دوران آسام میں حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 115 تھی، جبکہ دہلی میں 49 فیصد ہے۔ 2014 میں حادثات میں 4.89 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور گزشتہ سال ان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حادثات میں ہورہے اضافہ پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے روڈ سیفٹی ضوابط پر سختی سے عمل کی ہدایت دی تھی۔ جس کی بنیاد پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ ضوابط ترتیب دینے کیلئے ماہرین کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ جس کی بنیاد پر اگلے ہفتے مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کی قیادت میں تمام ریاستوں کے ٹرانسپورٹ سکریٹریوں کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے، جس میں روڈ سیفٹی سے متعلق اہم فیصلے لئے جانے کی توقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT