Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 2افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 2افراد ہلاک

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ میڑچل اور پیٹ بشیر آباد علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ میڑچل پولیس کے مطابق 48سالہ ناگنا جو اکاؤنٹنٹ تھا میڑچل علاقہ میں رہتا تھا 11ڈسمبر کو چیک پوسٹ کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پیٹ بشیرآباد  پولیس کے مطابق 55سالہ ناگیا جو بی ایچ ای ایل کمپنی میں کنٹراکٹ ملازم تھا، سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT