Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک

حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) عبداللہ پور میٹ اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 55 سالہ انجیا جو پیشہ سے کسان تھا ۔ عبداللہ پور میٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 48 سالہ شخص ملیا جو بی این ریڈی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ 15 دن قبل یہ شخص اپنے مکان کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو پھل خرید کر واپس ہو رہا تھا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی انجیا کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT