Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 2 ہلاک

سڑک حادثات میں 2 ہلاک

حیدرآباد /20 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں میڑچل اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 26 سالہ وجیہ جو میڑپلی علاقہ کے ساکن نرسمہا چاری کی بیوی تھی ۔ پولیس نارسنگی کے مطابق وجیہ 18 ڈسمبر کے دن اپنے مکان کے قریب پیدل جارہی تھی کہ ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی ۔ تاہم پولیس کو گاڑی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ وجیہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگئی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 40 سالہ واسدیوا عرف سریش جو بنجارہ کالونی گچی باؤلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ ہفتہ آٹو میں سفر کر رہا تھا کہ منچی ریلولہ کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ اس وقت حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT