Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ آمنگل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 35 سالہ سعداللہ ہلاک ہوگیا جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ یہ شخص آمنگل علاقہ کے ساکن حیات اللہ خان کا بیٹا تھا ۔ پولیس کے مطابق کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک موٹر سائیکل کی زد میں آکر سعداللہ ہلاک ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 40 سالہ کے سرینواس جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ پوچم پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل یہ شحص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 61 سالہ شخص بھاسکر جو اولڈ بوئن پلی علاقہ کا ساکن تھا آج یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک ٹاٹا گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT