سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ چوٹ اپل پولیس کے مطابق 32 سالہ شیخ امام جو جلو خانہ بھونگیر علاقہ کے ساکن بڑے صاحب کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص 14 جولائی کے دن موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 28 سالہ وینکٹا سوامی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ شنکر پلی ضلع رنگاریڈی کا متوطن بتایا گیا ہے کل رات یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ سمن جو سرور نگر علاقہ میں رہتا تھا پیشہ خانگی ملازم تھا جس کا آبائی مقام سوریہ پیٹ بتایا گیا ہے ۔ کل رات یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔