Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ ہنمنتو جو ہوٹل میں ہلپر کا کام کرتا تھا پربھاکر ریڈی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص صنعت نگر کے علاقہ میں سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ لنگا ریڈی جو پداعنبر پیٹ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ امبیڈکر مجسمہ کے قریب ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 43 سالہ بھانو چندر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کریم نگر علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص اپنے ساتھی کے ہمراہ گذشتہ روز حیدرآباد آیا تھا اور کل واپسی کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔ علاج کے دوران بھانو چندر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT