Saturday , June 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم ، گچی باؤلی اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 45 سلاہ عبدالروف جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ مشیرآباد کے علاقہ بھولک پور کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گذشتہ روز موٹر سائیکل پر ابراہیم پٹنم کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ تیز رفتار لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 24 سالہ ڈیویڈ جو پیشہ سے فیابریشکن کا کام کرتا تھا ۔ یوسف گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جس کا آبائی مقام بیدر کرناٹک بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک خانگی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 58 سالہ کنداپور جو پیشہ سے آر ایم پی ڈاکٹر تھا نارسنگی علاقہ میں رہتا تھا ۔ گنڈی پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ ایک تیز رفتار کار جو روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل کو زد میں لیا تھا ۔ اس موٹر سائیکل پر آر ایم پی ڈاکٹر تھا ۔ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT