Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کیسرا اور ایل بی نگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس ونستھلی پورم کے مطابق 30 سالہ یادگیری جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ مرلی گوڑہ علاقہ نلگنڈہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص 14 جنوری کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ کیسرا پولیس کے مطابق 45 سالہ بلونت ریڈی جو پیشہ سے کسان تھا دمائی کنٹہ علاقہ میں رہتا تھا کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے ایک اور موٹرسائیکل میں تصادم پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں ریڈی کی آج فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطاق 98 سالہ رامیشور ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ 15 جنوری کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ دوسری موٹر سائیکل سے تصادم پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں ریڈی کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT