Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 ہلاک

سڑک حادثات میں 3 ہلاک

حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ جس میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ سلطان بازار پولیس کے مطابق 60 سالہ محمد محبوب جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ کندری بستی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ددوپہر کے وقت سرک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں محبوب شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 30 سالہ رامیش سنگھ جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ مدھوبن کالونی کاٹے دھن علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل شام یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق ایک 28 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے گچی باؤلی کے علاقہ میں آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT