Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 ہلاک

سڑک حادثات میں 3 ہلاک

حیدرآباد /11 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سکندراباد اور سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین  افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئیں ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 72 سالہ خواجہ بانو جو چارمینار علاقہ کے ساکن عبدالرشید کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگئی ۔ پولیس لالہ گوڑہ ذرائع کے مطابق یہ ضعیف خاتون وظیفہ کی غرض سے لالہ گوڑہ علاقہ گئیں تھی ۔ اپل پولیس کے مطابق 51 سالہ وینکنا جو پیشہ سے پلمبر تھا ۔ اپل کے علاقہ رامنتاپور میں رہتا تھا ۔ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 80 سالہ راجو جو پیشہ سے خانگی ملازمتھا ۔ یہ شخص بالانگر علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT