Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 ہلاک

سڑک حادثات میں 3 ہلاک

حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 21 سالہ نوین جو پیشہ سے طالب علم تھا ۔ سکندرآباد کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص اپنے ساتھی اجئے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ان کی موٹر سائیکل سڑک کنارے ٹہرے ہوئی تھی سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں نوین برسر موقع ہلاک اور اس کا ساتھی اجئے شدید زخمی ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 68 سالہ لنگا مورتی جو پیشہ سے ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ پیٹ بشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے دوسری موٹر سائیکل ٹکرا گئی ۔ اس دوران لنگامورتی شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 58 سالہ شخص راجندرا بابو جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ باٹا سنگارم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شحص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT