Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 14 سالہ سری رام کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 31 سالہ محمد عمران قریشی جو ہوٹل ملازم بتایا گیا ہے 22 جولائی کو سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 21 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے مزدور تھا شاہ میر پیٹ میں رہتا تھا ۔ کل شام کے وقت سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 53 سالہ سائیلو جو کرمن گھاٹ کا ساکن تھا نلگنڈہ چوراہے پر سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT