Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ بلارام پولیس کے مطابق 30 سالہ انیس جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اولڈ الوال علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 38 سالہ یادگیری جو پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے یہ شخص کوکا پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ یہ شخص ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 17 سالہ وکاس جو کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک بے قابو گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص جس کی عمر 32 تا 35 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ نارسنگی کے علاقہ میں واقع ایک ہوٹل کے قریب گذر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور وہ کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT