Sunday , July 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /25 نومبر (سیاست نیوز)  حیدرآباد سائبر آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 60 سالہ خواجہ مرزا جو ریٹائرڈ ملازم بتایا گیا ہے یہ شخص شاہین نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ /20 نومبر کے دن چندرائن گٹہ کے علاقہ میں خواجہ مرزا موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا  جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 40 سالہ ہنمنتو جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ مادھاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا  اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص آج فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 36 سالہ گوپال جو ترکایمجال علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص کل اپنی بیوی کمار اور بچے کے ہمراہ رات دیر گئے سعیدآباد سے تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہا تھا کہ انجاپور کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں گوپال برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ اس کی بیوی اور لڑکا زخمی حالت میں زیرعلاج ہے ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 60 سالہ یادیا جو ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ /18 نومبر کے دن موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ٹپر لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT