Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 72 سالہ شیخ امام جو پیشہ سے ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ 10 مارچ کے دن یہ شخص سائیکل پر جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 23 سالہ نریش جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ پرگتنی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص 12 مارچ کے دن اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 26 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ کیشم پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا دوسری موٹر سائیکل سے تصادم پیش آیا اور اس حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 50 سالہ خاتون نارائنا اماں جو آج صبح کے اوقات سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT