Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 ہلاک

سڑک حادثات میں 4 ہلاک

حیدرآباد۔/6 جون، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول 2 خاتون ہلاک ہوگئے۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 57سالہ  محمد رحمان جو پیشہ سے مسجد میں بحیثیت ٹیچر خدمات انجام دیا کرتے تھے اور چندہ وصول کرتے تھے ، یہ شخص کل رات دیر گئے جھرہ علاقہ سے گذرہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق38سالہ شخص ویریا جوبھوپیش گپتا نگر ایل بی نگر علاقہ کا ساکن تھا کل رات موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 67 سالہ ضعیف خاتون پریمیلا جو ہستنا پورم علاقہ کے ساکن گوپال ریڈی کی بیوی تھی یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ راجندر نگر پولیس نے بتایا کہ 40سالہ ایک خاتون ساوتری جو اپنے شوہر وینکٹیا کے ہمراہ اس کے آٹو میں سفر کررہی تھی کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی جس کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT