Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 7 افراد فوت

سڑک حادثات میں 7 افراد فوت

حیدرآباد /19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 7 افراد فوت ہوگئے ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 19 سالہ عبدالعلی جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ابراہیم پٹنم علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام ریاست آسام بتایا گیا ہے ۔ وہ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 55 سالہ محمد چاند پاشاہ جو پیشہ سے مزدور تھا بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل چاند پاشاہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حفیظ پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 19 سالہ سریش جو طالب علم بتایا گیا ہے ۔ گاندھی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی کے ساتھ جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں سریش ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 16 سالہ سوہیا جو ترکا یمجال علاقہ کے ساکن لالو کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ 15 اکٹوبر کے دن وہ سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 18 سالہ کاشیا جو پیشہ سے لیبر تھا معین آباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل وہ ٹول پلازہ کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ جنگیا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ راجندر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 16 اکٹوبر کے دن وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راجندر نگر بلدیہ یہ دفتر کے قریب پیش آئے حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطاق 50 سالہ چندر شیکھر جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ راجندر نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 18 اکٹوبر کے دن وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT