Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 8 افراد بشمول دو خواتین ہلاک

سڑک حادثات میں 8 افراد بشمول دو خواتین ہلاک

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 8 افراد بشمول دو خواتین ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ راجندر نگر کے علاقہ حمایت ساگر آؤٹر رنگ روڈ پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے جو ایک ٹاٹا گاڑی میں سوار تھے ۔ ان کی گاڑی روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور دوسری گاڑی نے اس گاڑی کو روندیا اس حادثہ میں 22 سالہ اضغر علی 45 سالہ غلام علی ساکنان انرول ضلع میدک اور 19 سالہ پروین ساکن جوگی پیٹ ہلاک ہوگئے ۔ غلام علی اور پروین خانگی ملازم بتائے گئے ہیں  جبکہ اضغر علی اسکراپ کا تاجر تھا ۔ کوکٹ پلی کے علاقہ میں 50 سالہ شخص بالایا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ سوارام علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 13 اکٹوبر کے دن نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر بالایا شدید زخمی ہوگیا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا تھا۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطاق 45 سالہ ایلیاء جو پیشہ سے الیکٹریشن ملکاجگیری علاقہ میں رہتا تھا ۔ 5 اکٹوبر کے دن وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 65 سالہ پربھا چاری جو پیشہ سے کارپینٹر ایدولہ آباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل شام وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ چاری کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 23 سالہ وجیتا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن راجو کی بیٹی بتائی  گئی ہے ۔ وہ کل شام سڑک کے کنارے کار میں تھی کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں یہ لڑکی آج فوت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق ایک خاتون جس کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ یہ حادثہ جل پلی کے علاقہ میں پیش آیا ۔ اس خاتون کی عمر 42 تا 45 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT