Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات کو روکنے ٹریفک پولیس کے اقدامات

سڑک حادثات کو روکنے ٹریفک پولیس کے اقدامات

گاڑیوں کی ضبطی ، میٹرو ریل کے ستونوں پر اسٹیکرس
حیدرآباد 23مئی (یواین آئی)شہر حیدرآباد میں حال ہی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں اے پی کے وزیر نارائنا کے فرزند کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے ٹریفک پولیس چوکس ہوگئی ہے ۔ تیز رفتار کار کی میٹرو ریل کے ستون سے ٹکر اجانے کے سبب اے پی کے وزیر کے فرزند نشیت نارائنا کی موت ہوگئی تھی۔ایسے واقعات کا اعادہ ہونے سے روکنے کے لئے پولیس اقدامات کر رہی ہے ۔ساتھ ہی تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کے لئے تیاری کی جارہی ہے ۔جوائنٹ کمشنر ٹریفک پولیس رویندر نے کہا کہ لاپرواہی،تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف معمول کی مہم رات میں چلائی جارہی ہے ۔اس مہم کے سبب حالیہ چند ہفتوں کے دوران سڑک حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ڈرائیونگ پر گاڑیوں کی بھی ضبطی عمل میں لائی گئی ہے اور ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چارج شیٹ بھی پیش کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میٹرو ریل کے ستونوں سے گاڑیوں کے ٹکراجانے کے سبب ہونے والے واقعات کی روک تھام کے لئے میٹرو ریل کے ستونوں پر انتباہی اسٹیکرس بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے تین ہزار اسٹیکرس خریدے گئے ہیں جو مختلف علامات والے ہیں۔ ضرورت کے لحاظ سے ان اسٹیکرس کو میٹرو ریل کے ستونوں پر لگایاجائے گا جس سے حادثات میں کمی ممکن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT