Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے فلم کی تیاری

سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے فلم کی تیاری

کریم نگر ۔5مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثات میں نوجوان موت کا شکار ہورہے ہی یا معذور ہورہے ہیں ۔ گاڑیاں چلانے کے دوران لاپرواہی ‘موبائیل فون پر بات چیت کرتے ہوئے یا پھر حالت نشہ میں ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہیلمیٹ نہ لگانے سے اور ڈرائیونگ سیٹ پر سیف بیلٹ نہ لگانے سے سڑک حادثات ہورہے ہیں ۔ اس کے انسداد کیلئے احتیاط ضروری ہے ۔ پولیس کی نگرانی میں تیار کردہ واقعات ‘حادثات کی تصویر کشی کی گئی ہے ۔ ایس سی ڈی کی پولیس ہیڈ کوارٹر میں ضلع ایس پی نے رسم اجرائی انجام دی ۔ جملہ 8 قسم کے واقعات سے فوت ہونے کے منظر پیش کئے گئے ۔ حادثات کن وجوہات سے پیش آئے اس کی منظر کشی کی گئی تاکہ دوسرے ان سے آگاہ ہوکر احتیاط کرسکیں ۔ ڈائرکٹر جی سنوریا تیجا نے یہ فلم تیار کی ۔ ایس پی نے ان کی ستائش کی ۔ جوائنٹ کلکٹر کی اجازت سے تمام سینما گھروں میں فلم شروع ہونے سے قبل اور انٹرول میں دکھانے کیلئے یہ سی ڈیز دی جارہی ہیں ۔ ٹریفک سی آئی مہیش گوڑ نے ڈائرکٹر سوریا تیجا اور اداکاروں کو تہنیت پیش کی ۔ایس پی نے اس موقع پر کہا کہ جاریہ ماہ کی 6 ‘ 7 اور 8 تاریخ کو ویملواڑہ شیوار تری کے موقع پر راجہ راجیشور مندر میں آنے والے تقریباً 5 سے 6 لاکھ یاتریوں کی آمد ہوگی ۔ اس کے پیش نظر 1000پولیس عملہ کو رکھا گیا ہے ۔ جگہ جگہ سی سی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔ مقامی رکن اسمبلی اور مندر انتظامیہ کے تعاون سے تمام احتیاطی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ آر ٹی سی بسوں اور دیگر خانگی گاڑیاں کی پارکنگ کیلئے نشاندہی کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT