Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ ،خانگی ٹراویل بس کی ٹکر سے ٹیچر ہلاک

سڑک حادثہ ،خانگی ٹراویل بس کی ٹکر سے ٹیچر ہلاک

حیدرآباد۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) مائیلاردیو پلی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک سڑک حادثہ میں سرکاری مدرس ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب 44 سالہ خواجہ محی الدین جو شمس آباد منچنتل گورنمنٹ پرائمری اسکول کے ٹیچر تھے، آج  اسکول کیلئے اپنی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ تیز رفتار خانگی ٹراویلس کی بس نے اُنہیں ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ انسپکٹر مائیلار دیوپلی مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ الصفاء ٹراویلس سے تعلق رکھنے والی ایک بس TS06 UA-8187 نے تیز رفتار میں خواجہ محی الدین کو روند ڈالا۔ ٹراویلس بس ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT