Tuesday , May 30 2017
Home / ہندوستان / سڑک حادثہ میں اسرائیلی نوجوان ہلاک

سڑک حادثہ میں اسرائیلی نوجوان ہلاک

احمد آباد۔21نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع ولساڈ میں قومی شاہراہ 8 پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ اس کی ویمن فرینڈ زخمی ہوگئے جب ان کی موٹرسیکل مخالف سمت سے آنے والی منی ٹرک سے متصادم ہوگئی۔ ورلی انڈسٹریل ایریا کے انسپکٹر پولیس ایچ بی پاٹل نے بتایا کہ حادثہ میں 24 سالہ نوجوان یوتم زعفرانی برسر موقع ہلاک اور ان کی دوست ماریان جو کہ اسرائیلی شہری ہے زخمی ہوگئی۔ انہیں ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوتم اور ماریان ایک کرایہ کی گاڑی پر ولساڈ سے ممبئی جارہے تھے کہ کرمبیلی گائوں کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ ایمبولینس کے ذریعہ مہوک نوجوان اور زخمی خاتون کو مقامی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT