Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں انجنیئرنگ کے دو طالب علم ہلاک

سڑک حادثہ میں انجنیئرنگ کے دو طالب علم ہلاک

مچھلی پٹنم ۔24اپریل ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں ایک گاؤں کے قریب دو طالب علم حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ اُن کی بائیک ایک ٹھہری ہوئی لاری میں گھس پڑی ۔ سب انسپکٹر کچی پوڈی پولیس اسٹیشن جی انیل نے بتایا کہ یہ دو طالب علم انجنیئرنگ امتحان میں شرکت کیلئے مچھلی پٹنم سے وجئے واڑہ جارہے تھے کہ ان کی بائیک قومی شاہراہ نمبر 65پر ویرائی لنکا گاؤں کے قریب لاری سے ٹکرا گئی ۔ یہ حادثہ کل تقریباً نصف شب کو پیش آیا ۔ مہلوکین کی 18سالہ ایم راج دیپ اور 22سالہ نتن کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ مہلوکین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مچھلی پٹنم کے گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT