Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ، کمسن زخمی

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ، کمسن زخمی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : بنڈلہ گوڑہ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور کمسن شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ باپ اور بیٹا سڑک عبور کررہے تھے کہ ایک تیز رفتار بے قابو کار نے انہیں ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی باپ اور بیٹے منصور علی 45 سال اور 8 سالہ سید ابراہیم کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران منصور علی زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ پولیس مائیلاردیو پلی کے مطابق سید ابراہیم شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے ۔ منصور علی اپنے پڑوسی کے بیٹے کی شادی تقریب میں شرکت کے لیے افراد خاندان کے ہمراہ پرائم فنکشن ہال بنڈلہ گوڑ پہونچے تھے ۔ اور رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے اپنے فرزند کے ہمراہ سڑک عبور کررہے تھے کہ خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ منصور علی پیشہ سے خانگی ملازم اور پرانے شہر مغل پورہ پانی کی ٹانکی علاقہ کے ساکن تھے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT