سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

شمس آباد ۔ 27 جولائی ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع گھانسی میاں گوڑہ میں سڑک حادثہ میں آٹو ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس کے بموجب سریش 40 سالہ آٹو ڈرائیور آٹو سے جارہا تھا کہ گھانسی میاں گوڑہ کے قریب یو ٹرن لینے کے دوران ایک تیز رفتارن نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی کے نتیجہ میں آٹو پلٹ گیا اور وہ سڑک پر گر پڑا پیچھے سے ایک تیز رفتار کار آرہی تھی جس کا ڈرائیور نتن سنگھی کار کو قابو میں نہ کرپایا اور کار سے سریش کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔