سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

گجویل /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹریکٹر سے ٹکراجانے کے سبب ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل کے رائے پول منڈل کے موضع ٹینکم پیٹ کا رہنے والا 51 سالہ بالیا بذریعہ ٹی وی ایس موٹر سائیکل پر کسی کام کی غرض سے گجویل آنے کے بعد کام ختم ہونے پر اپنے دیہات پٹنکم پیٹ روانہ ہو رہا تھا کہ موضع آرے پلی کے قریب اس کی تیز رفتار ٹی وی ایس مخالف سمت میں کھڑے ہوئے ٹریکٹر سے ٹکرا جانے کے سبب بالیا شدید زخمی ہوکر بے ہوش ہوگیا ۔ جس کو 108 ایمبونس سرویس کے ذریعہ سرکاری دواخانہ گجویل منتقل کیا گیا مگر وہ دوران علاج فوت ہوگیا ۔ پولیس گجویل نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے مصروف تحقیقات ہے ۔