سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

شمس آباد۔ شمس آبادمنڈل کے موضع پالماکول کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بائیک سوار ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب بی وینوگوپال گوڑ 26 سالہ ساکن شاد نگر اپنی بائیک پر جارہا تھا کہ پالماکول کے قریب ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔