Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

شمس آباد ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع گھانی حیات گوڑہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب 21 اکتوبر کی شب گھانسی میاں حیات گوڑہ کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے ایک شخص کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا ، جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ محمد احمد پاشاہ سب انسپکٹر نے بتایا اکہ 30 تا 35 سالہ نامعلوم مسلم شخص کی نعش کو بعد پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمان یہ مردہ خانہ میں بغرض شناخت محفوظ کردیا گیا ۔ اگر کسی بھی شخص کو اس مسلم شخص کی کوئی بھی معلومات ہو تو فون نمبرات 9490617213, 9490617214 پر اطلاع کریں۔

TOPPOPULARRECENT