سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔ ایکسپریس وے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ حادثہ کے بعد ایکسپریس پر ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ایک گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی اور اس گاڑی میں سوار ایک شخص ہلاک اور دیگر معمولی زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مائیلاردیوپلی علاقے سے ایک مریض کو حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ یہ مریض قلب کے عارضہ کا شکار تھا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کرنا بہت ضروری تھا ۔ اس وجہ سے گاڑی کی رفتار زیادہ تیز تھی ۔ اس دوران آگے جانے والی گاڑی سے ٹکرا کر اُلٹ گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں ہلاک شخص کی شناخت خلیل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے اور مصروف تحقیقات ہے۔