سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 23 مارچ ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ پلے چیرو کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں 42سالہ محسن علی فوت ہوگیا ۔ میلاردیوپلی پولیس کے مطابق محسن علی پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جو قباء کالونی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص پلے چیرو علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اورعلاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع