Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں ایک ہلاک

سڑک حادثہ میں ایک ہلاک

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ علاقہ میں کل رات پیش آئے ایک حادثہ میں ہیر کٹنگ سیلون کا مالک ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ روی کمار ساکن شاہ علی بنڈہ اسی علاقہ میں ہیر کٹنگ سیلون چلاتا تھا اور کل اپنی موٹر سائیکل پر چندرائن گٹہ سے گذر رہا تھا کہ اتفاقی طور پر گاڑی کا توازن کھو دیا اور حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ روی کمار برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT