Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک

سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک

حیدرآباد۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) کرتال علاقہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ٹپر کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ کرتال کے علاقہ تلکیڑ پلی میں آج صبح بھدریا اپنی بیوی سریتا، بیٹے ومشی اور چرن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹپر نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں باپ اور دو بچے برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT