Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / سڑک حادثہ میں باپ بیٹا ہلاک

سڑک حادثہ میں باپ بیٹا ہلاک

دوبئی۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی میں ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک ہندوستانی سیلز ایگزیکٹیو اور اس کا 11 سالہ بیٹا ہلاک ہوگئے جبکہ اس کی اہلیہ اور چھوٹا بیٹا شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ دوبئی میں ایک چرچ میں حاضری دینے کے بعد یہ خاندان بذریعہ کار واپس لوٹ رہا تھا۔ 46 سالہ مہلوک سی ڈی سنی گزشتہ 24 سال سے سیلز ایگزیکٹیو کی ملازمت کررہا تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی کار کو پیچھے سے ایک 4WD کار نے زبردست ٹکر دے دی جس سے 11 سالہ بیٹا الوین کار سے اُچھل کر دور جاگرا اور جائے حادثہ پر ہلاک ہوگیا جبکہ والدہاسپٹل لے جاتے وقت راستے میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ سنی کی اہلیہ جولی اور 4 سالہ بیٹے ایڈوین کو راشد ہاسپٹل میں بغرض علاج شریک کیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT