Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں تین افراد شدید زخمی

سڑک حادثہ میں تین افراد شدید زخمی

حیدرآباد 19جولائی (یواین آئی )بیٹے کی شادی طئے کرنے کیلئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ آندھراپردیش کی نندیال ۔گدالور شاہراہ پر نلہ ملہ گھاٹ پر اُس وقت پیش آیا جب لاری نے کار کو ٹکر دے دی۔تفصیلات کے مطابق مرکا پورم دیہات کے رہنے والے ایم رمنا اپنے بیٹے کرن کی شادی طئے کرنے کے لئے اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ مل کر کار میں جارہے تھے کہ تیز رفتار لاری نے ان کی کار کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں رمنا، ان کی بیوی سبھدرااور بیٹا کرن شدید زخمی ہوگئے جبکہ کار کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ۔ان زخمیوں کو ابتدائی علاج کے لئے ایمبولنس کے ذریعہ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بعد ازاں ان کی حالت تشویشناک ہونے پر ان کو کرنول کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT