Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں حاملہ خاتون زخمی مادر رحم میں بچہ فوت

سڑک حادثہ میں حاملہ خاتون زخمی مادر رحم میں بچہ فوت

حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) حیات نگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں حاملہ خاتون شدید زحمی ہوگئی ۔ تاہم اس کے مادر رحم میں موجود بچہ فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹ رمنا نامی خاتون اپنے شوہر ویرا بھدرم کے ساتھ گذشتہ روز ہاسپٹل سے واپس ہو رہی تھی کہ ایک لاری اور آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس حیات نگر کے مطابق حادثہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آیا تھا ۔ شدید زخمی خاتون کو فوری مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد دوسرے ہاسپٹل اور اس کے بعد عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ خاتون کی بگڑتی حالت کو دیکھ کر ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کیا اور اس کے حمل میں موجود لڑکی فوت ہوگئی ۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT