سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک

   

حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ بنجارہ ہلز میں آج صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ہوٹل کی خاتون سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ چندراکلا ساکن صاحب نگر ونستھلی پورم بنجارہ ہلز میں واقع پارک حیات ہوٹل میں سکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے ملازمت کیا کرتی تھی اور ڈیوٹی ختم ہونے پر آج صبح 6 بجے سڑک عبور کرنے کے دوران اچانک ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے اُسے ٹکر دے دی۔ اِس حادثہ میں چندراکلا برسر موقع ہلاک ہوگئی۔