Thursday , May 25 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک

سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک

حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ رینوکا جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن تھی۔ گذشتہ روز موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ موٹر سائیکل روڈ ڈیواڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں خاتون علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
صنعت نگر میں ایک شخص کی مشتبہ موت
حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقع پیش آیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 55 سالہ ایس راملو گرمی کی لو لگنے سے فوت ہوگیا ۔ جس کو پولیس نے میٹرو اسٹیشن موسی پیٹ علاقہ سے کل اس شخص کو بے ہوشی کے عالم میں دستیاب کرلیا تھا اور ہاسپٹل میں شریک کردیا تھا ۔ صنعت نگر پولیس ذرائع کے مطابق کل رات علاج کے دوران یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT