Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ میں دولہن فوت، چار افراد زخمی

سڑک حادثہ میں دولہن فوت، چار افراد زخمی

گدوال۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گدوال شہر کے موضع ویرا پور کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں گدوال ٹاؤن کی 21سالہ رضیہ بیگم برسر موقع ہلاک ہوگئی اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جناب قریشی مستان اپنی بھانجی رضیہ اور رحمن خلیل 25سالہ،28سالہ ڈرائیور پاشاہ حیدرآباد سے دولہن رضیہ کی شادی کا سامان خرید کر گدوال واپس ہورہے تھے کہ رات دیر گئے تقریباً 2بجے گدوال سے 9کیلو میٹر دوری پر کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے پر دولہن رضیہ بیگم برسر موقع ہلاک ہوگئی اور ڈرائیور پاشاہ کا ایک ہاتھ اور ایک پیر ٹوٹ گیا اور قریشی مستان اور ان کے دو بھانجے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ رضیہ بیگم کا عقد پیر کے دن ہونا طئے تھا۔ پسماندگان میں والدہ کے علاوہ تین بھائی ہیں۔ اس خوفناک سڑک حادثہ کی خبر سنتے ہی شہر میں غم کی لہر دوگئی۔ شہر کی عوام نے پسماندگان کو پرسہ دیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

 

حسن آباد میں خاتون کی خودکشی
حسن آباد۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع چیروپلی منڈل کو ہیڈا میں محض 120 روپئے کے رقمی لین دین کے دوران شوہر اور بیوی کے مابین ہوئی لفظی تکرار و معمولی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر 23سالہ راما دیوی نامی گھریلو خاتون جو کہ ڈگری کی طالبہ بھی بتائی جاتی ہے گھر میں موجود ٹائیلٹ کلینر ایسیڈ پی کر خودکشی کرلی اور بر سر موقع فوت ہوگئی۔ متوفیہ کے شوہر کرانہ دکان مالک گوردھن کی اطلاع پر سب انسپکٹر کوہیڈ ا مسٹر تروپتی نے نعش کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کے لئے حسن آباد دواخانہ کو منتقل کیا نیز اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT